گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال منڈی بہاءالدین میں خصوصی ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی

govt children hospital mandi bahauddin

چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خصوصی ٹریننگ ورکشاپ آج چلڈرن ہسپتال میں ہوئی۔ جس میں ماہر امراض بچگان ڈاکٹر سحر سرفراز ، ڈاکٹر عمیر اختر ، ڈاکٹر عمیر صفدر، ڈاکٹر اظہر وحیدنے لیکچر اور اس بارے میں عملی ٹریننگ دی۔

اس ٹریننگ میں شرکاکو بچوں کا سانس اور دل بند ہو جانے کی صورت میں اسے دوبارہ کیسے بحال کیا جائے سکھایا گیا ۔ یہ طریقہ ایمر جنسی وارڈ اور دیگر داخل بچوں کے لیے اس وقت جان بچانے کا واحد حل ہوتا ہے ، جب نوزائدہ یا بڑے بچوں کا سانس اور دل بند ہوجائے۔ تمام سٹاف نرسز ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے مکمل دلچسپی سے اس جان بچانے والے طریقہ کار کو عملی طور پر سیکھا۔

اس تمام ورکشاپ کا انتظام خصوصی طور پر ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر اعجاز احمد مغل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جان کا بچانا پوری انسانیت کا بچانا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ طبی عملہ اس طریقہ کار کے ذریعے بچوں کی جان بچا کر حقیقتاً اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرتا ہے۔

Exit mobile version