بیٹوں نے مرحوم والد کی سالانہ برسی پر 10 مستحق بچیوں کی شادیاں کر دیں

Sons married 10 deserving girls on the anniversary of their father

منڈی بہاوالدین: بیٹوں کی مرحوم والد کے ساتھ محبت کا انوکھا انداز،سالانہ برسی پر 10 مستحقِ بچیوں کی اجتماعی شادیاں، بچیوں کو 5 ،5 لاکھ تک جہیز اور سلامی دی گئی۔ 10 باراتوں کی بینڈ باجے کے ساتھ نجی میرج ہال میں آمد، پرتپاک استقبال کیا گیا۔

منڈی بہاوالدین کے نواحی علاقہ بھکھی شریف میں تاجر معظم چوہان اور ماجد چوہان نے اپنے والد کی برسی کو یادگار بنا دیا۔ خادم حسین چوہان ( مرحوم ) کے روح کے ایصال ثواب کیلئے ان کی برسی پر 10 مستحقِ بچیوں کی اجتماعی شادیاں کروائیں اور ہر بچی کو 5،5 لاکھ تک جہیز اور دلہنوں کو سلامی بھی دی گئی۔10 باراتیں بینڈ باجے کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے نجی میرج ہال پہنچیں تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا،500 مہمانوں کے لیے پروقار کھانے کا انتظام کیا گیا تھا.

امیر زادے کی شادی پر نوٹوں اور موبائل فونز کی بارش ،آسمان رنگ برنگے نوٹ سے رنگین ہو گیا

اس موقع پر معظم چوہان نے کہا یہ میرے والد کی خواہش تھی کہ گاوں کی بیٹیوں کی باعزت شادی کا اہتمام کیا جائے ۔انکی پہلی برسی پر 7 اور دوسری برسی پر 10 جوڑوں کی اجتماعی شادی کروائی ہیں۔والدہ نے بچیوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور پانچ پانچ ہزار روپے سلامی دی۔

مہمان خصوصی گدی نشین پیر سید نوید الحسن شاہ نقشبندی نے 10 نئے جوڑوں کا نکاح پڑھا کررشتہ ازدواج میں منسلک کیا۔
نکاح کے بعد جوڑوں کو دعاوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ باعزت رخصت کیا گیا

Exit mobile version