سگے بیٹے نے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا

The son shot and killed the father

منڈی بہاءالدین پھر لہو لہان ہو گیا. کٹھیالہ شیخاں میں خون سفید ہو گیا۔ سگے بیٹے نے معمولی تکرار پہ باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10 اپریل 2023) منڈی بہاوالدین کے علاقہ تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں سگے بیٹے نے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار۔ ملزم کی تلاش کیلئے پولیس کے چھاپے جاری۔

یہ بھی پڑھیں: عمان پلٹ شخص کو گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

وحید احمد ولد طارق نے معمولی تکرار و بحٹ پر اپنے والد طارق محمود ولد سردار خاں قوم پھپھرا سکنہ گوہڑ شریف کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔ ملزم کی تلاش جاری

Exit mobile version