عوام کے لیے خوشخبری؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

today petrol price in pakistan 2023

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ تبدیلیوں پر اپنا کام مکمل کر کے اوگرا کو بھجوا دیا ہے جس کے بعد اوگرا ان سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی کی سمری تیار کر رہا ہے۔ یہ سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔

وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان یکم دسمبر سے 30 نومبر کو کرے گی جس کا اطلاق اگلے 15 روز تک ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ یہ اعلان کرنے سے قبل وزیراعظم سے بھی مشاورت کرے گی۔

Exit mobile version