ملکوال: ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں سویٹس اینڈ بیکرز دکانوں پر چھاپے مارے. ناقص مٹھائی، زائدالمیعاد اشیاء برآمد، دکانداروں کو ایک لاکھ 82 ہزار روپے جرمانے کرکے ناقص اشیا کو تلف کر دیا گیا
ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی منڈی بہاءالدین کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور 17 سویٹس اینڈ بیکرز دکانوں کا معائنہ کیا۔ جبکہ پانچ دکانوں پر غیر معیاری اور ناقص مٹھائی اور زائدالمیعاد اشیاء برآمد ہوئیں جبکہ صفائی کے بھی انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے
ان دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس اور ضروری ریکارڈ بھی موجود نہ جس پر پانچ دکانداروں کو ایک لاکھ 82 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ بیس لٹر آئل، سولہ لٹر شیرا اور تیرہ کلوگرام سے زائد ایکسپائری اشیاء کو تلف کر دیا گیا ۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ سویٹس اینڈ بیکرز پر اشیاء خریدتے وقت ایکسپائری تاریخ ضرور دیکھا کریں
