تابش ٹریڈرز پھالیہ روڈ منڈی بہاءالدین جعلی کھاد فروخت کرنے پر گرفتار. ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) منڈی بہاءالدین کی جعلی کھاد بیچنے والے شہروز خان کے خلاف کاروائی۔
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12جون 2025) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع) شیخ محمد اقبال نے تابش ٹریڈرز پھالیہ روڈ منڈی بہاءالدین سے چارکول کراپ سپلیمنٹ (زنک کھاد) کا سیمپل لے کرلیبارٹری سے تجزیہ کروایا تو مذکورہ کھاد بالکل جعلی اور غیر معیاری نکلی۔
جس پر شیخ محمد اقبال نے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا کر تابش ٹریڈرز کے مالک شہروز خان ولد شمیم اختر کو موقع پر گرفتا ر کروا کر حوالہ پولیس کر دیا۔
کاشتکاروں نے محکمہ زراعت (توسیع) کے اس اقدام کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم سے اپیل کی کہ کسانوں کا استحصال کرنے جعل سازوں اور جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسا مکرہ دھندہ کی کوئی کوشش نہ کرے۔
