محلہ شفقت آباد میں مین روڑ پر گٹر کے ڈھکن ٹوٹ گئے، گندہ پانی سڑک پر جمع ہونے لگا

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 5 دسمبر 2021)منڈی بہاوالدین کے محلہ شفقت آباد ڈیرہ حاجی جلال کے مین روڈ کے گٹر جن کے ڈھکن ٹوٹے ہوۓ ہیں اور گٹروں کا گندہ پانی عرصہ دراز سے کھڑا ہے جس کی وجہ سے روڈ پر کھڈے بن چکے ہیں جو آۓ روز حادثوں کا باعث بن رہے ہیں.

روڈ پر کھڑے گندے پانی کی وجہ سے اہل محلہ بہت پریشان ہیں متعدد بار ٹی ایم او کو درخواست دی اور بلامبالغہ کافی دفعہ اخبارات میں خبر لگا کر ٹی ایم او کو سینڈ کی گئی مگر مجال ہے کسی نے نوٹس لیا ہو یہاں تک کہ سیٹیزن پورٹل پر درخواست بھی دی گئی اور ستم ظریفی کی حد ہے جس آفیسر کے خلاف درخواست دی اسی کے پاس ڈی سی صاحب نے انکوائری بھیج دی اور وہ سب اچھا کی رپورٹ بنا کر واپس بھیج دیتے ہیں

گندے پانی کی وجہ سے روڈ پر کھڈے بن چکے ہیں جو ایکسیڈنٹ کی وجہ بن گٸے ہیں معصوم بچے سکول جاتے ہوٸے گندے پانی میں گر جاتے ہیں اہل محلہ نے وزیراعظم سے التجا کی ہے خدارا ہماری بھی عرض سنی جاۓ اگر یہ گندگی صاف نہ ہوئی تو ہم لوگ کالج چوک میں دھرنہ دیں گے.

Exit mobile version