منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر راشد بشیر بھی موجود تھے۔
ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے زاہد محمود گوندل شہید پولیس ڈرائیونگ سکول کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ڈرائیونگ سکول کی کلاس کو لیکچر بھی دیا اور ڈرائیونگ سکول کے امیدواروں کے لیے نصب جدید سمیلیٹر کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ یہ منڈی بہاؤالدین کے شہریوں کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے اور ہم نے مکینیکل ڈرائیونگ کو ڈیجیٹل ڈرائیونگ کی طرف منتقل کر دیا ہے اور جدید سہولیات کے ذریعے محفوظ ڈرائیونگ کلچر کو فروغ دیا جائے گا۔
