ملکوال(نامہ نگار) ہریا ہیڈ کے قریب دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو اسلحہ کے زور پہ شہری سے پچاس ہزار نقدی، شناختی کارڈ سمیت قیمتی کوائف چھین کرفرار
تفصیلات کے مطابق عامر نصیر نامی شہری جو کہ منڈی بہاءالدین سے ملکوال آ رہے تھے جوں ہی ہریا ہیڈ کراس کیا تو دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روک کر پچاس ہزار نقدی، شناختی سمیت دیگر قیمتی کوائف چھین کرفرار ہوگئے
پولیس تھانہ ملکوال نے شہری کی اطلاع پہ موقع پر پہنچ کر نامعلوم کی تلاش شروع کر دی۔ شہری عامر نصیر کا کہنا تھا کہ دن دہاڑے مصروف روڑ پہ وقوعہ ہونے سے لگتا ہے یہاں کوئی شخص محفوظ نہیں
