پاہڑیانوالی اور سوہاوہ وڑائچاں کے درمیان سڑک خستہ حالی کا شکار

Road between Pahrianwali and Sohawa is in a dilapidated condition

پاہڑیانوالی اور سوہاوہ وڑائچاں کے درمیان انتہائی خستہ حال سڑک اور نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے یہ خستہ حال سڑک کا ٹکڑا ندی نالے کا منظر پیش کررہا ہے اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوٴالدین کو منہ چڑھا رہا ہے.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز خرم شہزاد وڑائچ 8 جون 2023) گزشتہ روز اس خستہ حال ٹکڑے کی وجہ سے بہت بڑا سانحہ رونما ہوا آج زیرنظر تصویر میں پھر ایک ٹرک گڑھے میں گرنے کے باعث حادثہ کا شکار ہے ناجانے آج تک اس خستہ حال سڑک کے تین سو میٹر ٹکڑے کی وجہ سے کتنی ماوٴں کی گودیں اجڑ چکی ہیں .

یہ بھی پڑھیں: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 13 زخمی

اس جگہ سے آئے روز افسران بالا گزرتے ہیں آئے روز ڈی سی صاحب کمشنر کی میٹنگ میں جا آ رہے ہوتے ہیں پر پتا نہیں یہاں سے گزرتے وقت آنکھیں کیوں بند کرلیتے ہیں.

Exit mobile version