قومی و صوبائی حلقوں کے انتخابات کیلئے تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے حلف لے لیا

voters in punjab

ضلع منڈی بہاوالدین میں قومی و صوبائی حلقوں کے عام انتخابات 2024کے لئے تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کا حلف لے لیا گیاہے۔اس سلسلہ میں ایک اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوا۔

منڈی بہاوالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 16دسمبر 2023 ) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا۔تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے الیکشن ایکٹ 2017،الیکشن رولز 2017اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق بغیر کسی طرف داری،جھکائو، بدنیتی کے، بلا خوف و خطر اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داریاں بھر پور صلاحیت سے سر انجام دینے کا حلف اٹھایا اور اپنے اپنے فارم پر کر کے دستخط ثبت کر دیئے۔

عام انتخابات کے لئے ضلع میں 6 ریٹرننگ آفیسرز اور 12 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر شاہدعمران مارتھ نے بتایا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا سلسلہ 19دسمبر سے شروع کر دیا جائے گا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 22دسمبر 2023 ہے۔

Exit mobile version