درجہ حرارت بڑھنے سے سولر پینلز کی کارکردگی کم ہو جاتی ہے، ماہرین

کیا سولر پینل تیز سورج کی روشنی میں زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں؟ عقل تو یہی کہے گی لیکن شمسی توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید سولر پینل 15 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ پر بہترین کام کرتے ہیں۔

اگر درجہ حرارت 25 ° C سے بڑھ جائے تو پینل کی کارکردگی ہر 1 ڈگری کے اضافے پر 0.3 سے 0.5 فیصد تک کم ہو جاتی ہے کیونکہ شمسی خلیوں میں بجلی پیدا کرنے والے الیکٹران (ایٹم) بہت زیادہ اچھالتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں کم وولٹیج اور کم بجلی پیدا ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق شدید گرمی میں پینلز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے یہ کریں

  • پینلز کو چھت پر اسٹینڈ پر لگائیں۔
  • پینل ہلکے رنگ کے ہوں اور عکاس مواد (ریفلیکٹیو میٹریل) سے بنے ہوں۔
  • دیگر متعلقہ سامان سایہ میں نصب کریں۔

یاد رکھیں، مونوکرسٹلائن “monocrystalline” سولر پینل عام موسم میں زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں لیکن شدید گرمی میں اچھی طرح کام نہیں کرتے۔ “پولی کرسٹل لائن” پینل عام حالات میں کم بجلی پیدا کرتے ہیں لیکن تیز سورج کی روشنی میں بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہیں۔

Exit mobile version