سیلاب کے پیش نظر منڈی بہاؤالدین سے ریسکیو ٹیموں کو نارووال منتقل کر دیا گیا

weather today

سیالکوٹ میں مون سون کی بارشوں اور بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے اور پانی کی آمد 9 لاکھ 50 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 50 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے جب کہ خانکی کے مقام پر پانی کا اخراج 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک ہے۔

پنجاب اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

ہیڈ مرالہ بیراج میں پانی کی گنجائش 11 لاکھ کیوسک ہے۔ رپورٹس کے مطابق اگر پانی کی سطح مزید بلند ہوئی تو ہیڈ مرالہ کے حفاظتی بند کو گجرات کی طرف سے توڑا جائے گا جس سے گجرات کے کئی دیہات زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کے مطابق ضلع میں اب تک 405 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے جس کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظر 27 اگست کو تمام تعلیمی اداروں میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ آبی وسائل کے مطابق ہیڈ مرالہ بیراج کی گنجائش 11 لاکھ کیوسک ہے اور اس وقت پانی کی آمد 95 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے۔ یاد رہے کہ 2014 میں بھی ہیڈ مرالہ سے 9 لاکھ کیوسک کا بہاؤ گزرا تھا۔

راولپنڈی، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور حافظ آباد سے امدادی ٹیموں کو نارووال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گجرات شہر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش نے صورتحال مزید خراب کر دی۔ بیشتر علاقوں میں ابھی تک نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہیں کئے گئے۔

Exit mobile version