ریسکیو 1122 منڈی بہاءالدین بارش کے موسم میں خود مدد کے طلبگار

منڈی بہاءالدین میں پچھلے 12 گھنٹوں سے مسلسل موسلادھار بارش کا سلسلہ بغیر کسی وقفہ سے جاری ہے۔ اس صورتحال میں ایمرجسنی سروس ریسکیو 1122 منڈی بہاءالدین خود مدد کی طلبگار ہے۔

ریسکیو 1122 منڈی بہاءالدین کا دفتر جو کہ جیل روڈ پر واقع ہے اور جیل روڈ نیچا ہونے کی وجہ سے سکول محلہ، کشمیر کالونی، اور ملحقہ علاقوں کا بارشی پانی اس روڈ پر جمع ہو جاتا ہے جس کے باعث ریسکیو 1122 کا دفتر دوسروں کی مدد کرنے کی بجائے خود مدد کا طلبگار بن جاتا ہے۔

بارش کے موسم میں ریسکیو 1122 لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے بے یارومددگار نظر آتے ہیں۔ منڈی بہاءالدین کی عوام کا مطالبہ ہے یا تو ریسکیو 1122 دفتر کو شہر سے باہر کسی ایسی جگہ پر منتقل کیا جائے جہاں سے ریسکیو کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں باآسانی بارش اور رش میں عوام کی مدد کیلئے نکل سکیں.

یا ایسے موسم میں تمام تر ایمرجنسی گاڑیاں اور موٹرسائیکل کسی قریبی پوائنٹ پر کھڑی ہو جائیں جہاں سے وہ آسانی  سے نکل سکیں۔

Exit mobile version