میونسپل کمیٹی کی بلڈنگ،گرین بیلٹس، پلانٹیشن، بینچز وغیرہ کی تزئین و آرائش کا کام جاری

Municipal Committee Mandi Bahauddin

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی ہدایت پرمیونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سی او ایم سی احمد وقار بھٹی کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کے دفتر کی حالت زار کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ میونسپل کمیٹی کی بلڈنگ، گرین بیلٹس، پلانٹیشن، بینچز وغیرہ کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

منڈی بہاﺅالدین(ایم۔بی۔ڈین نیوز 27دسمبر 2022 ) اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی احمد وقار بھٹی کا کہنا تھا کہ ماحول کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنے کیلئے تزئین و آرائش کاکام تیزی سے جاری ہے جس میں میونسپل کمیٹی کے اندرونی حصوں میں آرٹ اور سجاوٹ کاکام کیا جا رہا ہے۔ میونسپل کمیٹی میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت گرین بیلٹس کے قیام اور پلانٹیشن کا کام بھی بھر پور طریقے سے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تزئین و آرائش کا بنیادی مقصد وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صاف ستھرا ماحول بھی ضروری ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کی صفائی ستھرائی اورخوبصورتی کو برقراررکھنے میں میونسپل کمیٹی اورانتظامیہ سے تعاون کریں۔

Exit mobile version