ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان منڈی بہاوالدین سے روانہ

Relief goods for earthquake victims of Turkey and Syria sent

ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ضلعی انتطامیہ کی زیر نگرانی اور سول سوسائٹی کے تعاون سے امداد سامان کے مزید دو ٹرک پی ڈی ایم اے کو روانہ کر دئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے امدادی سامان اپنی نگرانی میں روانہ کروایا۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23فروری 2023) تفصیلات کے مطابق 650 تھیلے راشن جن میں آٹا، چاول، چائے، دالیں، مصالحے، گھی شامل ہیں اور 280 کمبل اور رضائیاں زلزلہ متاثرین کو بھیجے گئے ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاوالدین کی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ مسلم بھائیوں کے لواحقین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی استطاعت کے مطابق اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت مسلمان ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے برادر اسلامی ملکوں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کریں اور ہم ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی عوام ہر طرح سے ان کے ساتھ ہیں۔

Exit mobile version