گنے کی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز/لائٹنگ کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

trolly accident

وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایکسیڈینٹل ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 03 جنوری 2024 ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع بھر میں پچھلے ایک ماہ کے دوران ہونے والے حادثات کی رپورٹ پیش کی ۔ ان حادثات کے ہونے کی وجوہات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

حادثات ہونے کی نمایاں وجہ گنے کی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز کا نہ ہونا اور ایک ٹریکٹر کے پیچھے دو ٹرالیوں کا جوڑنا ہیں ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بریفنگ سننے کے بعد کہا کہ گنے کی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز / لائٹنگ کو یقینی بنایا جائے اور ایک ٹریکٹر کے پیچھے دو گنے کی ٹرالیوں کو ہر گز سڑک پر نہ آنے دیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف بھاری چالان کئے جائیں بلکہ ان کو تھانوں میں بند کر دیا جائے۔ان اقدامات سے ہی ہم ممکنہ ٹریفک حادثات میں کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں۔

Exit mobile version