چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی،سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت

منڈی بہاؤالدین پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیر اہتمام پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ،پاکستان کسان بورڈ اور تاجر تنظیموں سمیت سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی میں بھرپورشرکت کی گئی، ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

چیمبر آف کامرس رہنماوں سید حیدررضانقوی اور دیوان معیز نے اس موقع پرکہا کہ پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی ضامن ہے انکی قربانیوں کی وجہ سے پوری قوم سکون کی نیند سوتی ہے، ہم پاکستان افواج سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اورانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔کسان بورڈ ودیگر رہنماوں نے اس موقع پرکہاکہ پاکستان کے کسان پاک فوج کا ہراول دستہ ہیں اور دل وجان سے پاک فوج کے ساتھ ہیں اس موقع پر تاجراور سول سوسائٹی کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا

Exit mobile version