25 جولائی تک بارشیں، ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی

Mandi Bahauddin bus stand

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، سرگودھا، خوشاب، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے۔

حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے جب کہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ، پشاور، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، مردان، کرم، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب 25 جولائی تک بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version