اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چھاپے بکن اور چوٹ دھیراں کے گوداموں پر مارے گئے، جہاں بڑی مقدار میں گندم ذخیرہ کی گئی تھی۔
کارروائی کے دوران 10 ہزار تھیلوں میں بند تقریباً 400 ٹن گندم قبضے میں لی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ برآمد شدہ گندم براہ راست فلور ملوں کو منتقل کر دی گئی ہے تاکہ آٹے کی فراہمی میں کوئی خلل نہ پڑے۔
فلور ملوں سے آٹا نکالنے کے بعد عوام کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی یقینی ہو گی بلکہ ذخیرہ اندوزوں کے عزائم بھی ناکام ہو جائیں گے۔
