لاہور: پنجاب حکومت نے پچاس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) ارشد اقبال اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین سے بورے والا تعینات کر دیا گیا ہے۔ ماہم وحید اسسٹنٹ کمشنر کامونکے سے ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔ زرغونہ خالد اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سے کامونکے تعینات کر دیا گیا ہے۔ خضر ظہور اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان سے مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
حمزہ احتشام اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سے گوجرانوالہ خان تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ (ر) فیصل مجید اسسٹنٹ کمشنر لاہور سے گوجرانوالہ (صدر) تعینات کر دیا گیا ہے۔ علی سمیر اسسٹنٹ کمشنر خانیوال سے لوکل گورنمنٹ سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ سجاد احمد کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر سے خانیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔
راب دینو کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ سے پاکپتن تعینات کیا گیا ہے۔ عبدالقدیر زرقون کو پاکپتن سے خانیوال اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔ طارق شبیر اسسٹنٹ کمشنر راوی لاہور سے ایڈمن ون سے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کریں گے۔ سنبل کو خانیوال سے راوی لاہور اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔
روہت کمار اسسٹنٹ کمشنر ملتان سے خانیوال تعینات تھے۔ شیریں گل اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سے سرگودھا تعینات ۔ الماس اسسٹنٹ کمشنر کو اٹھارہ ہزاری سے راولپنڈی کینٹ میں تعینات کیا گیا۔ سعد رحمان اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سے راولپنڈی کینٹ میں تعینات۔
فیصل ولید سومرو کو اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان سے ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔ طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ سے ایڈمن ونگ S&GAD کو رپورٹ کریں گے۔ احسن ممتاز کو اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی تعینات کر دیا گیا ہے۔ سعدیہ جعفر کو محکمہ داخلہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ تعینات کیا گیا ہے۔
محمد جلیل الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سے سیکشن آفیسر فاریسٹ وائلڈ لائف تعینات کیا گیا۔ محمد عابد سرور کو سیکشن آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد تعینات کر دیا گیا۔ محمد ریاض کو اسسٹنٹ کمشنر ملکوال سے اے سی ہیڈ کوارٹر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔
غزالہ یاسین کو اسسٹنٹ کمشنر ملکوال تعینات کر دیا گیا ہے۔ ماریہ جاوید کو سیکشن آفیسر سے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا تعینات کیا گیا ہے۔ ماہم مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال (سرگودھا) تعینات کر دیا گیا ہے۔ نشتر رحمان لودھی اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد سے ایڈمن ونگ کو رپورٹ کریں گے۔
عتیق اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد (سٹی) منچن آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ عادل عمر کو سیکشن آفیسر ویلفیئر ونگ سے اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد (سٹی) تعینات کیا گیا ہے۔ محمد شعیب بوسان کو اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید سے سب رجسٹرار ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔
