پاکستان تحریک انصاف کا ضلع منڈی بہاءالدین میں جلسہ، منڈی بہاوالدین جلسے میں کون کون سے وزرا آ رہے ہیں؟
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 18 فروری 2022) پاکستان تحریک انصاف کو منڈی بہاءالدین میں جلسہ آج ہو گا جس میں پارٹی رہنما و وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریںاور ضلع منڈی بہاءالدین کیلئے 30 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کریںگے.
جلسے میں آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر تعلیم شفقت محمود اور اسد عمر سمیت کثیر تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔