پی ٹی آئی کا اجلاس، منڈی بہاوالدین سے رکن اسمبلی کی بھی شرکت

Imran khan meeting with MNAs

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے استعفوں اور اسمبلیوں کی تحلیل کیلئے چیئرمین کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا، جس میں نارروال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، چنیوٹ اور حافظ آباد کے اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے فیصلے کی توثیق کرتے ہیں، وہ جب کہیں گے ہم استعفے دے دیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں کارکنوں کو متحرک کریں، حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ہمیں متحرک رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کیلئے ریلیاں نکالی جائیں۔

Exit mobile version