پاکستان تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کرنے کا فیصلہ

PTI

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 9 مئی کو جشن منانے جارہے ہیں، 9 مئی کو جلسہ کریں گے.

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میٹنگ اپنے حلقے میں کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ 9 مئی کے جلسے میں قوم کو بتائیں گے کہ 9 مئی کے بعد گزشتہ ایک سال میں ہمارے ساتھ کیا کچھ ہوا۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے سخت الفاظ میں کہا کہ اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا۔ جتنی جیل کاٹ لی ہے اس سے بھی زیادہ جیل کاٹنے کیلئے تیار ہوں، نہ کوئی ڈیل ہو گی نہ کوئی مفاہمت۔

Exit mobile version