نوجوان کے قتل کا معاملہ، احتجاج نے انتظامیہ کے پول کھول دئیے

shafqatabad murder news

منڈی بہاؤالدین محلہ شفقت آباد میں فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء اور اہل علاقہ کے چیمہ چوک میں ہونے والے احتجاج نے انتظامیہ کے سارے پو ل کھول کر رکھ دیئے .کروڑوں روپے کی لاگت سے چلنے والے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے برابر سیاستدان اور ضلعی انتظامیہ اس ہسپتال کو فعال کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 14 جنوری 2023 طلعت محمود) لاکھوں کی آبادی والا یہ شہر بھی ایمرجنسی کی صورت میں بالکل ناکام دکھائی دیتا ہے کتنی ہی قیمتی جانیں بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو چکی ہیں وزیروں کے دورہے ایم پی اے ایم این اے کے دورے بھی اس ہسپتال کا کچھ نہ کر سکے .

شہریوں کا کہنا ہے لاکھوں روپے لینے والے یہ ڈاکٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صرف اور صرف لوگوں کو ریفر کرنے کے لیے موجود ہیں جبکہ دوسری جانب گجرات میں عزیز بھٹی ہسپتال مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بہتر کردار ادا کر رہا ہے تو پھر یہ سہولیات منڈی بہاؤالدین میں کیوں نہیں مل سکتی کیا یہ ڈاکٹر ڈگری حاصل کر کے نہیں آئے کیا

یہ انتظامیہ اور ڈاکٹر تنخواہوں کے بناء کام کر رہیے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اعلیٰ حکام منڈی بہاؤالدین میں ایمرجنسی کو بہتر بنائے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے

Exit mobile version