مہنگائی اور یوٹیلیٹی بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاج، گجرات تا سالم منی موٹروے بلاک

mandi bahauddin news in urdu today

منڈی بہاوالدین: بڑھتی ہوئی مہنگائی اور یوٹیلیٹی بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،گجرات تا سالم منی موٹروے بلاک،حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 5 ستمبر 2023) بجلی کے بلوں اور مہنگاٸی کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں،شہریوں کی بڑی تعداد نے بھکھی شریف کے قریب گجرات تا سالم منی موٹروے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے منڈی بہاوالدین اور گجرات کو موٹروے سالم انٹرچینج سے ملانے والی روڈ بلاک کردیا۔

احتجاج میں بچے جوان اور بزرگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیاسی وسماجی رہنما وقاص افضل نے اس موقع پر کہاکہ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز ،پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو فلفور واپس لیا جائے،بجلی کے بلوں کی وجہ سے لوگ خودکشی پر مجبور ہوچکے ہیں ،حکومت اس مسٸلے پر سنجیدہ ہوتاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

Exit mobile version