سی آئی اے کی کاروائی، 4 ڈکیت گینگ کے قبضہ سے 92 لاکھ کا ما مال، نقدی، زیورات، موٹرسائیکلیں برآمد

bike chor gang

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر رضاصفدر کاظمی نے بتایاہے کہ سی آئی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 04 ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 92 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمدکرلیا جس میں 30 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات 21 تولے مالیتی 50 لاکھ روپے 10 موٹر سائیکل شامل، جرمن چوک میں شہری کو زخمی کرکے لوٹ کے فرار ہونے والے ملزمان بھی گرفتارکرلئے ہیں وہ یہاں میڈیاکے ساتھ بات چیت کررہے تھے

منڈی بہاوالدین(نامہ نگار) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی نے بتایاکہ ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رفعت محمود کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے اپنی ٹیم خرم شہزاد انچارج سی آئی اے،سب انسپکٹر احمد جمال و دیگر کے ہمراہ ڈکیتی کی مختلف وارداتوں ملوث چار گینگز کے بارہ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جن میں شاہدو ڈکیت گینگ کے دو جبکہ مظہرو ڈکیت گینگ کے تین ارکان شامل ہیں،

گرفتار ملزمان سڑکوں پر اور رات کو گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضہ سے 18لاکھ روپے نقدی، دس موٹرسائیکلیں اور چھ پسٹل برآمد کئے گئے،اسی طرح عاقبو گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے شفقت آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر نعمان نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں چھینی گئی نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیاہے۔

اسی طرح چند روز قبل جرمن چوک کے قریب نامعلوم ملزمان نے چکن کی کیش کی وصولی کے لئے بازار آنے والے ارشد نامی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اور چار لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے واردات میں ملوث گینگ کو ٹریس کرکے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا اور چھینی گئی رقم سمیت اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

جبکہ سٹی پولیس نے موٹرسائیکل اور رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضہ سے دو لوڈر رکشے، نو موٹرسائیکل اور ایک عدد واٹر پمپ برآمد کیا گیا جو حقیقی مالکان کے حوالہ کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version