پرائیویٹ اسکولز کے زیر اہتمام ترکی زلزلہ متاثرین کی امداد کے آگاہی مہم کا آغاز

ceo education mandi bahauddin muhammad yasin virk

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین شاہد عمران مارتھ، سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رضوان احمد شامی نے ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے سکولوں کی انتظامیہ اور طلبا وطالبات میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا.

منڈی بہاءالدین(رپورٹ: محمد آصف) ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رضوان احمد شامی نے نجی تعلیمی اداروں کے انتظامی سربراہان سے کہا ہے کہ وہ ترکی میں زلزلہ متاثرین اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی امداد کیلئے آگے بڑھیں نجی سیکٹر کے سربراہان خود اور زیرتعلیم طلبا وطالبات میں شعور بیدار کریں کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں ترک مسلمانوں کی ہرممکن مدد کرنی چاہیے

یہ بھی پڑھیں: معروف ترک ڈرامے کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت زلزلے میں جاں بحق

اس سلسلہ میں نقدی، جنس یا سامان کسی بھی صورت میں مدد کیلئے عملی اقدامات کریں اس سلسلہ میں پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ضلع منڈی بہاءالدین کے صدر محمد بشیر حطار و رہنما محمد آصف نے ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کو یقین دہانی کرائی کہ نجی سیکٹر اس سلسلہ بھرپور آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ اپنے زلزلہ متاثرین ترک بہن بھائیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ عملی امداد کیلئے اقدامات کرے گا۔

Exit mobile version