پرائس مجسٹریٹس نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی

Deputy Commissioner's order to complete Mandi Shahr to Sarai Alamgir road in one month

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں تمام اشیائے خوردونوش بالخصوص چینی ، دالیں، پھلوں اور سبزیوں کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کے دورے کر کے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے پرائس مجسٹریٹس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09 اگست 2023) ان خیالات کااظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رذوالفقار احمد، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان، اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) وحید حسن گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شماریات سید اعجاز نقوی،سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم،ڈی او انڈسٹریز رانا سعید سمیت مجسٹریٹس صاحبان اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر

قبل ازیں ملٹی میڈیا کے ذریعے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماہ جولائی کے دوران 9،079 انسپکشنز کیں اور پرائس ایکٹ کی 347خلاف ورزیاں پائے جانے پرمختلف دکانداروں کو 10لاکھ 45 ہزار 500 روپے جرمانے کئے گئے اور 27 ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئی ہیں۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو واضح ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کومزید بہتر بنائیں کیونکہ ان کی حقیقی کارکردگی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر عوام الناس کو فائدہ پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر 30 انسپکشنز اور خلاف ورزی پر ماہانہ ایک لاکھ روپے جرمانہ لازمی کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت ضروری اشیائے خوردونوش، پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عوام الناس کی قوت خرید کے مطابق کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں اشیائے خودونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں اورمنڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کی نگرانی کریں،عادی گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھجوائیں ، عام بازاروں اور مارکیٹس میں اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ اور ریٹ بورڈ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائیں اور جو دکاندار اس پر عملدرآمد نہ کرے اس کے خلاف کاروائی عمل میں لاءجائے۔

Exit mobile version