پیپلز پارٹی منڈی بہائوالدین سمیت وسطی پنجاب کے ریلیف کیمپوں کی مانیٹرنگ شروع

pakistan army flood camp

لاہور(اپنے ٱنگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے تحت سنٹرل پنجاب میں لگائے گئے ریلیف کیمپس کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کی ہدایت پر 12عہدیدار مختلف اضلاع کی تحصیلوں کے دورے کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری شہزادسعید چیمہ اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری نایاب جان سیالکوٹ اور نارووال،خالد نواز بوبی سرگودھا ،اظہر حسن ڈار قصور اور لاہور ،خواجہ اویس مشتاق چکوال، اعجاز سمہ اٹک اور جہلم،چودھری اختر راولپنڈی،خان آصف خان جھنگ اور ٹوبہ،ارشد جٹ بھکر،خوشاب اور میانوالی ،

چودھری اشرف شیخوپورہ اور ننکانہ،رانا عرفان فیصل آباد،چنیوٹ اور جاوید بھٹی گوجرانوالہ،گجر ات، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد کی تحصیلیں مانیٹر کرینگے۔یہ عہدیدارپیپلز پار ٹی تنظیموں کی طرف سے لگائے جانیوالے کیمپوں میں مقا می عہدیداروں کی حاضری،امداد اورفنڈز کو مانیٹر کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ کو دینگے۔

Exit mobile version