پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

today petrol price in pakistan 2023

یکم فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا نے قیمتوں پر نظر ثانی کا کام مکمل کر لیا ہے اور نئی قیمتوں پر نظر ثانی کی سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.69 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ تاہم پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن 31 جنوری کو جاری کرے گا۔

Exit mobile version