پولیس نے ملزمان سے چرس، اسلحہ، شراب اور نقدی برآمد کر لی

arrested

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی منڈی بہاؤالدین کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈی ایس پی صدر سرکل امجد حسین کھوکھر کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی عدیل ظفر بوسال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش عمران مسیح عرف ہیرو ولد یونس مسیح سکنہ کشمیر کالونی منڈی بہاؤالدین کو گرفتار کر کے 1520 گرام چرس اور 37500 روپے رقم وٹک برآمد کر لی

ملزم سلیم ولد غلام قادر قوم دیندار سکنہ دار الاسان کالونی ڈنگہ کھاریاں ضلع گجرات کو گرفتار کر کے بندوق 12 بور، زین ولد ریاض احمد قوم وڑائچ سکنہ شہیدانوالی کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بور اور 4 شراب فروش ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

ایک مجرم اشتہاری جو کہ عرصہ دراز سے روپوش تھا گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ، ان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی

Exit mobile version