پولیس نے چور گینگ پکڑ لیا، کار، موٹرسائیکلیں، رکشے و مال مسروقہ برآمد

mandi bahauddin police

چور گینگ گرفتار 40 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد مالکان کے حوالے. 01کار 02موٹر سائیکل 02لوڈر رکشے، چوری شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس کل مالیتی 40لاکھ کا مسروقہ برآمد مالکان کے حوالے

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10 اپریل 2023) تھا نہ سول لائن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چور گینگ کے متحرک ارکان تنویر، دانیال اور راشد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے40 لاکھ روپے مالیتی مسروقہ جس میں 01کار 02موٹر سائیکل02لوڈر رکشے، چوری شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس و نقدی وغیرہ شامل ہے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین پولیس نے مویشی چور گینگ گرفتار کر لیا

ملزمان موٹر سائیکل و لوڈر رکشہ چوری کی وارداتیں کرتے تھے اس کے علاوہ بوقت شب لوگوں کے گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتے اور گھریلو سامان چوری کر کے لوڈر رکشوں پر لوڈ کر کے لے جاتے تھے، ان وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر نے ڈی ایس پی سرکل صدر عامر عباس شیرازی اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن محمد نواز کو چور گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا

جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے چند دنوں میں چور گینگ کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، دوران تفتیش ملزمان نے چوری کی متعدد وارداتیں کر نے کا اعتراف کیا، ملزمان سے 01کار 02موٹر سائیکل 02لوڈر رکشے، چوری شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس کل مالیتی 40لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا ہے جو کہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے

Exit mobile version