ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا کی شاندار کاروائی. پنڈی راواں میں بچے کو قتل کرنے والا نامزد ملزم گرفتار، پولیس زرائع
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 اپریل 2022) تفصیلات کے مطابق پنڈی راواں گاؤں تھانہ میانہ گوندل میں بچے کی ھلاکت کے معاملہ پر ڈی پی او منڈی بہاوالدین کا فوری نوٹس۔ ایس ایچ او کا ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری. نامزد ملزم علی گرفتار۔
مقتول اورنگزیب کی والدہ اور ملزم علی کے درمیان مبینہ طور پرلڑائی ھوئی تھی جس کی وجہ سے ملزم نے ماں سے بدلہ لینے کیلئے بچے کو قتل کیا۔ ملزم نے بچے کو بے دردی کیساتھ ندی میں ڈبو کے مارا۔ ملزم علی گرفتار.
