گلیوں اور محلوں میں کچرے کے ڈھیر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

منڈی بہاوالدین: گلیوں اور محلوں میں کوڑے کے ڈھیر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ ستھرا پنجاب کے اہلکار نالیوں سے گندگی نکال کر گلیوں میں چھوڑ دیتے ہیں۔ دروازوں کے سامنے پڑی غلاغت سے بدبو اور تعفن پھیلنے لگا

منڈی بہاءالدین: سکول محلہ مین گلی اور گلی پیرزادگان میں ہفتہ بعد کوڑا اٹھانے آتے ہیں تو چائے پانی مانگتے ہیں۔ محلہ شفقت آباد و دیگر محلہ جات میں دو دو دن کوڑا گلیوں میں پڑا رہتا ہے۔ ستھرا پنجاب اہلکاروں سے شکوہ کرنے پر کوڑا دروازے کے سامنے رکھ جاتے ہیں۔ اہل علاقہ کی میڈیا سےبات چیت

منڈی بہاوالدین: دن کے اوقات میں سڑکوں کی صفائی شروع کردی جاتی ہے۔ گردوغبار سے شہری سانس اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ کروڑوں روپے ماہانہ فنڈز کے باوجود صفائی کے ناقص انتظامات، ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ علاقہ مکینوں کا مطالبہ

Exit mobile version