پھالیہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، وکیل اور ڈرائیور قتل، بیٹے سمیت 3افراد زخمی

dead body

معروف قانون دان و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین محمود پرویز رانجھا نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق جبکہ بیٹا،ایک راہگیر خاتون اور اس کا ایک سالہ بچہ فائر گ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کر دیا گیا۔

پھالیہ( ایم.بی.ڈین نیوز 23 اپریل 2022) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار منڈی بہاؤ الدین محمود پرویز رانجھا اپنے بیٹے دانیال پرویز رانجھا کے ہمراہ منڈی بہاؤ الدین سے واپس اپنے گاؤں لاکھا کدھر جارہے تھے کہ تھانہ قادر آباد کے علاقہ ہمبڑ کے قریب گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی.

یہ بھی پڑھیں: ملکوال: 3 نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

شدید فائرنگ کے نتیجہ میں محمود پرویز رانجھا ایڈووکیٹ اپنے بیٹے دانیال پرویز رانجھا اور ڈرائیور سمیت شدید زخمی ہو گئے۔محمود پرویز رانجھا اور ان کا ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ دانیال پرویز رانجھا کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کیا گیا۔ جسے تفتیش ناک صورتحال کی بنا پر لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا.

فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر خاتون اور اس کا ایک سالہ بچہ بھی زخمی ہو گیا۔ اس افسوسناک واقعہ پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاءالدین اور تحصیل بار پھالیہ و ملکوال نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خبر انگریزی میں پڑھیں

Exit mobile version