پھالیہ: جج نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ملزم کو بری کردیا

court

پھالیہ(بیوروچیف) ایڈیشنل سیشن جج پھالیہ نے قتل کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ملزم کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پھالیہ محمدعامر منیر نے طارق آباد کا مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے وقارحسین ولد عبدالجبار سکنہ چک شہبازکو شک فائدہ دے کر باعزت بری کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نےدوہرے قتل کیس میں آہلہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت کے بیٹے کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا

ملزم پر مظہر اقبال ولد محمد عنایت سکنہ طارق آباد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔ملزم کی طرف سے مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان شاہدعمران تارڑ آف الہن نے کی ۔

Exit mobile version