منڈی بہاوالدین: ایس ایچ او تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا اور انکی ٹیم کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری
ایس ایچ او تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا معہ پولیس نفری نے دوران گشت و ناکہ بندی سیم نالہ گھنیاں روڈ رائیکہ ملزم سے 30 بور پسٹل برآمد۔ بعداز دریافت نام و پتا فیض رسول ولد غلام رسول قوم کھوکھر سکنہ رائیکے تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین دریافت ہوا۔
ملزم سے پسٹل برآمد کر کے مقدمہ نمبر 377/24 بجرم 13.20.65 درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ دوسری کاروائی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ ملزم زین الحق ولد بشیر احمد قوم کھوکھر سکنہ پھالیہ امیر تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین سے رائفل 44 بور برآمد کر کے مقدمہ نمبر 376/24 بجرم 13.20.65 درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا
