پھالیہ پولیس نے ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں

punjab police jobs 2022

منڈی بہاؤالدین (ملک رؤف زبیر ) محمد آصف رانجھا ایس ایچ او تھانہ پھالیہ کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن، ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔پھالیہ کو کرائم فری بنانا میرا مشن ہے۔محمد آصف رانجھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین رضا صفدر کاظمی کے حکم کے مطابق محمد آصف رانجھا ایس ایچ او تھانہ پھالیہ نے اپنے علاقہ کو کرائم فری بنانے کے لیے کریمنل افراد کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

محمد آصف رانجھا ایس ایچ او تھانہ پھالیہ نے ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران ملزمان عمیر احمد اور صابر حسین سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔محمد آصف رانجھا ایس ایچ او تھانہ پھالیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تھانہ پھالیہ کو کرائم فری بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Exit mobile version