پھالیہ پولیس نے خواتین سمیت ڈاکوئوں کا گروہ پکڑ لیا

punjab police

ایس ایچ او تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا کی بڑی کاروائی دو ڈاکوؤں ساتھی خواتین سمیت بڑا گروہ گرفتار کرلیا

پھالیہ (کرائم رپورٹر) تھانہ پھالیہ پولیس نے راہگیروں کو لوٹنے والے دو ڈاکوﺅں کو دو ساتھی خواتین سمیت گرفتارکرلیا‘ تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل ذیشان علی انکی فیملی اپنے گھر کی طرف جارہی تھی کہ موضع لک کے قریب دو مسلح ڈاکوﺅں نے مین گجرات روڈ پر روک لیا.

مسلح ڈاکوئوں نے ان سے موبائل فون ‘ نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا. بعدازاں موبائل فون کی لوکیشن ٹریس کرکے پھالیہ نادرآفس کے قریب ایک رہائشگاہ سے دونوں ڈاکوﺅں کو دو خواتین سمیت گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا ۔پولیس مصروف تفتیش۔۔۔

Exit mobile version