پنجاب فوڈ اتھارٹی نے منڈی بہاوالدین میں 3،000 لیٹر کیمیکل ملا دودھ تلف کر دیا

Food authority Mandi Bahauddin spilled adulterated milk into canal

خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا منڈی بہاؤالدین میں آپریشن۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے منڈی بہاؤالدین میں 3 ہزار لیٹر کیمیکل ملا دودھ تلف کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع منڈی بہاؤالدین میں ملاوٹ اور ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔آپریشن کے دوران 900 سے زائد فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 77 اداروں کو 6 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔

P.F.A ٹیموں نے 3000 لیٹر سے زائد کیمیکل ملا دودھ، 175 کلو گرام ملاوٹ شدہ مصالحہ، 70 لیٹر معیاد ختم ہونے والے مشروبات اور 90 کلو گرام ممنوعہ اشیاء کو تلف کر دیا۔ ڈی جی پی ایف اے نے کہا کہ اتھارٹی کی ٹیمیں کھانے کی تیاری کے تمام مراحل کی قریب سے نگرانی کر رہی ہیں تاکہ “فارم ٹو پلیٹ” اصول کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Exit mobile version