ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای اوز کی کارکردگی، منڈی بہاءالدین کا 34 واں نمبر

Dengue Patient

پنجاب بھر میں ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سی اوز کی کارکردگی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔چنیوٹ پہلےاور پاکپتن دوسرے نمبر پر رہے ۔تیسرے نمبر پر بھکر کا ضلع رہا۔ جبکہ بہاولنگر آخری (36واں) اور راولپنڈی بارہویں نمبر پر آ گیا۔

راولپنڈی(راحت منیر سے) گزشتہ رینکنگ میں 35 ویں نمبر پر تھا۔ خراب اوسط کے تین اضلاع میں جھنگ (35 ویں اور منڈی بہاؤالدین 34 ویں نمبر ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں سے جہلم چھٹے، چکوال 21 ویں اور اٹک 28 ویں نمبر پر آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور چیف ایگزیکٹیوز کی پانچ مختلف شعبوں میں دسمبر کی اضلاع کی اوورآل کارکردگی کے جائزہ کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ زرائع کے مطابق ریٹنگ کیلئے بنچ مارک اوسط کارکردگی 85 فیصد رکھی گئی تھی۔

Exit mobile version