سرکاری اسپتالوں کو ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو 2 کروڑ 91 لاکھ روپے ادا

medicine

ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شاہد عمران مارتھ نے ضلع منڈی بہاوالدین کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات فراہم کرنے والی کمپنیز کو 2 کروڑ 91 لاکھ روپے ادا کر دئیے۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ادویات فراہم کرنے والی مختلف کمپنیز کو بقایا واجبات 2 کروڑ 91 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ میڈیکل کمپنیز کو ہدایت کی کہ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہیں ہونا چاہیئے۔

Exit mobile version