ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین چوروں کے نرغے میں کئی مسافر لٹ گئے. کوئی مسافر اگر ایمرجنسی میں مریض کو لے کر ہسپتال کے اندر جائے تو واپس اسے پیدل ہی آنا پڑتا ہے. کیمرے ہونے کے باوجود بھی ریکارڈ نہیں ملتا اور نہ ہی ہسپتال انتظامیہ تعاون کرتی ہے
تفصیلات کے مطابق تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقہ ہیگرخورد کا رہائشی شہزاد احمد اپنی دادی اماں کو لے کر ہسپتال کے اندر گیا چند لمحوں بعد جب واپس آیا تو ہنڈا موٹر سائیکل 125 نمبری MBK 4682 ماڈل 18غائب تھا جو کافی تلاش کے بعد نہ ملا تو 15 پر کال کی کافی دیر بعد انہوں نے کہا کہ تھانہ جا کر درخواست دیں تو شہزاد احمد اپنی دادی اماں کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں بے یار و مددگار چھوڑ کر تھانہ سول لائن منڈی بہاؤالدین میں جا.
درخواست دی تو پولیس نے رپورٹ درج کر کے تلاش کرنے کی یقین دہانی کروا کر گھر بھیج دیا آج پانچ دن گزرنے کے باوجود میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا شہزاد احمد نے کہا کہ ڈی پی او منڈی بہاوالدین مجھے موٹر سائیکل تلاش کر کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں
