بھائی کے پاسپورٹ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا

Passenger who tried to travel to Italy on his brother's passport

سیالکوٹ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھائی کے پاسپورٹ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملزم غلام مصطفی اپنے بھائی بلال حسن کے پاسپورٹ پر اٹلی جا رہا تھا۔ ملزم فلائٹ نمبر جی ایف 773 سے اٹلی جا رہا تھا۔ ملزم کا اصل نام غلام مصطفیٰ ہے۔ امیگریشن آفیسر حمزہ علی اور احمد خان کی ہدایت پر شفٹ انچارج سلیمان لیاقت نے ملزم کو آف لوڈ کیا۔ ملزم کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے 100 سے زائد ایجنٹوں کی فہرست تیار

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا بھائی گزشتہ سال اٹلی سے پاکستان آیا تھا۔ ملزم نے بیرون ملک جانے کے لیے اپنے بھائی کا اٹلی کا رہائشی کارڈ پیش کیا۔ ملزم کے بھائی کو اطالوی حکام نے اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اٹلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

Exit mobile version