کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا پارک عدم توجہی کے باعث تباہ ہو گیا

mandi bahauddin park

منڈی بہاءالدین کا کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا کینال ویو پارک بے یارو مددگار، پارک میں لگے چھپر گرگئے ۔پارک کا لاکھوں کا فوارہ عدم توجہی کی بدولت کباڑ کا ڈھیر بن گیا.

پارک کے گیٹ کے سامنے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، الٹا ٹی ایم نے پارک کے باہر ٹھیلے لگوا کر پارک کی لوکیشن کا بیڑا غرق کردیا. پارک کے اندر لگی سولر پینل اور سولر لایٹس درختوں کے اندر چپھ چکی ھیں اور گھاس کئی کئی فٹ بڑھ گئی ھے .

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین شہر کا واحد پارک پینے کے پانی کی سہولت سے محروم

پارک میں موجود کینٹین پانچ سال سے بند پڑی ھے . بچوں کے جھولے بھی عدم توجہی کے باعث خراب اور ٹوٹ چکے ھیں. پارک کے اندر اور باہر موسمی پودوں کے کوئی أثار نظر نہیں آتے. ڈپٹی کمشنر اور ٹی ایم اے انتظامیہ منڈی بہاءالدین کی توجہ کی ضرورت ھے.

Exit mobile version