پاکستانیوں کو دس ماہ بعد لیبیا کی جیل سے رہا کر دیا گیا

illegal immigration via ship

لیبیا سے رہائی پانے والے 11 نوجوانوں کو پاکستان لایا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے۔ لیبیا میں دس ماہ سے قید کوٹلی کے نوجوان کی خبر ایکسپریس نیوز نے بریک کر دی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا سے ڈی پورٹ کیے گئے 11 افراد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام افراد کے پاس سفری دستاویزات تھے اور معلومات لینے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

لیبیا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے ہماری رہائی میں اہم کردار ادا کیا۔ ہمیں بندوق کی نوک پر مارا گیا۔ جب کشتی میں آگ لگ گئی تو ساحلی محافظوں نے ہمیں بچایا اور ہماری جان بچائی۔

Exit mobile version