فرانس میں 2 افراد کے قتل کا الزام، پاکستانی شہری کو 30 سال قید

Sufi city police recovered 1 kg hashish from the accused

فرانس میں دو افراد کو قتل کرنے کی کوشش کے جرم میں پاکستانی شہری کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ ظہیر محمود نے 25 ستمبر 2020 کو پیرس میں چارلی ہیبڈو میگزین کے سابق دفتر کے باہر لوگوں پر خنجر سے حملہ کیا۔ ظہیر محمود کا خیال تھا کہ چارلی ہیبڈو میگزین کا دفتر اب بھی وہاں موجود ہے۔

ظہیر محمود 2019 میں پاکستان سے غیر قانونی طور پر فرانس پہنچا تھا۔ پیرس کی خصوصی فوجداری عدالت کے سامنے جمعرات 23 جنوری کو انوکھے مقدمے کا اختتام ہوا۔

Exit mobile version