پاکستان کا ہوائی اڈوں پرویزا کی ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کےاجراء کا فیصلہ

digital passport

پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزا کی ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کےاجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے اسٹریٹیجک ریفارمزکےسربراہ سلمان صوفی نے بتایا کہ بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت اور ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر کیا گیا۔

سلمان صوفی نے بتایا کہ ویزا کی ڈیجیٹل تصدیق کے لئے پاکستان میں موجود متعلقہ سفارت خانوں کواعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان کی سرحدوں اور ہوائی اڈوں سےغیرقانونی آمدو رفت روکنے میں مدد ملے گی

Exit mobile version