گجرات یونیورسٹی منڈی بہاوالدین کیمپس میں عطیات خون کیلئے کیمپ اور سمینار کا انعقاد

Dengue Patient

منڈی بہاوالدین: جامعہ گجرات منڈی بہاوالدین کیمپس میں عطیات خون کیلئے کیمپ اور سمینار کا انعقاد، طلباء و طالبات کو خون کے عطیات دینے کیلئے آگاہی دی گئی.

منڈی بہاوالدین جامعہ گجرات منڈی بہاوالدین کیمپس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ بلڈ ٹرانسفیوژن اور جامعہ منڈی بہاؤالدین کیمپس کی بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کے اشتراک سے سمینار منعقد ہوا

جس سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ اور پرنسپل ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج لیفٹیننٹ کرنل (ر) عطاء الرحمن، ڈاکٹر طارق محمود مخدوم، ڈاکٹر میاں محمد سعید اور ڈائریکٹر کیمپس ظہیرالدین بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کیمپس کی بلڈ ڈونیشن سوسائٹی، فیکلٹی اور طلباء کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیرنصابی سرگرمیوں کو جاری رکھنا وقت کی ضرورت ہے،

ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈاکٹر اسد رحمان نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ خون کے عطیات کے عالمی دن 2023 کے موضوع (“Give Blood, Give Plasma, Share Life, Share Often”) پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سیمینار کے شرکاء کو خون کے عطیات کے عالمی دن اور خون کے عطیات کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے طلباء کو خون کے عطیات سے متعلق کچھ عام غلط فہمیوں کے بارے میں حقائق کو واضح کیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ نے اپنے خطاب میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد پر یونیورسٹی کیمپس کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے خون کے عطیات کے بارے میں منصوبہ بندی کے ساتھ آگاہی کی اہمیت اور اس اہم کردار پر روشنی ڈالی

Exit mobile version